ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی کی ترجیح عوام نہیں، اس کا اپنا مفاد ہے: پرینکا گاندھی

بی جے پی کی ترجیح عوام نہیں، اس کا اپنا مفاد ہے: پرینکا گاندھی

Tue, 23 Nov 2021 21:07:41    S.O. News Service

نئی دہلی،23؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کی اتر پردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ترجیح عوام کے مفاد میں کام کرنا نہیں ہے بلکہ اپنے لیے محل تیار کرنا ہے۔ پرینکا گاندھی نے کانپور کے صحت کے خراب نظام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں عوام کے لیے کوئی اسپتال نہیں ہے اور لوگ طبی سہولیات کے لیے بھٹک رہے ہیں لیکن بی جے پی اپنے دفتر کو ایک عظیم الشان محل کی شکل میں تیار کر رہی ہے۔

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’صحت کی ناقص سہولیات کی وجہ سے، کانپور کے لوگوں کو کورونا کے دوران بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن بی جے پی کی ترجیح دیکھئے، اپنا عظیم الشان دفتر تو تیار کر لیا ہے لیکن عوام کے لیے اسپتال کی ایک اینٹ تک نہیں رکھی۔ لوگ سب کچھ دیکھ رہے ہیں‘‘۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کانپور ڈیٹ لائن سے خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جس جگہ پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرکاش موریہ نے اسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا، وہاں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی، جب کہ اس کے عین برابر میں بی جے پی کا چار منزلہ عظیم الشان دفتر مکمل ہو چکا ہے۔


Share: